مشکل گھڑی میں فرانس کااظہارِ یکجہتی اور امداد قابل تحسین ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(نئی دنیا)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تباہ کن سیلاب کی مشکل گھڑی میں فرانس کااظہارِ یکجہتی اور امداد قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سیلاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سےآگاہ کیا۔

دونوں وزرائےخارجہ نے پاکستان اور فرانس کے مشترکہ بنیادوں پرساتھ کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تباہ کن سیلاب کی مشکل گھڑی میں فرانس کااظہارِ یکجہتی اور امداد قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں