گجرات (نئی دنیا) گجرات کی سروس موڑ کی پانچ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک عوام کیلئے مشکلات کا باعث بنتی رہی مگر صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود یہ روڈ 5 سال سے تیار نہ ہوسکی لیکن گزشتہ روز عمران خان کی آمد کے پیش نظر یہ سڑک صرف 8 گھنٹوں میں تیار کر دی گئی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق گجرات سروس موڑ کی عرصہ سے ٹوٹی پھوٹی سڑک سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لئے صرف 8 گھنٹوں میں تعمیر کر دی گئی ۔ عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا جس کے باعث یہ سڑک 8 گھنٹوں میں تیار کر دی گئی ۔خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ رات گجرات میں اپنا جلسہ کیا تھا ، جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی خطاب کیا تھا ۔
Great junoon in the politically aware crowd in Gujrat last night. Unprecedented women participation. We are watching a soft revolution unfold in front of us. Exciting times ahead. Thank u Gujrat. pic.twitter.com/9nffsWgV8u
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2022
عمران خان نے گزشتہ رات کے جلسے کو شاندار قرار دیا اور آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہل گجرات کا بھرپور تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔