ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن جاری

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرکے 4موٹرسائیکل برآمد کئے ۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 1180گرام چرس برآمد کرلی ۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے منشیات فروشوں و مجرمان اشتہاریوں کےخلاف آپریشن کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں 1:تنویر عباس سکنہ چکوڑی شیر غازی(منشیات فروش )اور2۔شعیب علی ساکن قصبہ محلہ لالہ موسیٰ (اشتہاری )شامل ہیں ۔ تھانہ شاہین چوک پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا سرغنہ ابرار عرف چاند ساکن گوجرانولہ کو گرفتار کرکے 70 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل برآمد کرلیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران ملزم اکرام اللہ ساکن محلہ قطب آباد کو گرفتار کرکے 1280گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں