کھاریاں ( سلیم اختربٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
4منشیات فروش،2 ناجائز اسلحہ برداراور 3اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں،مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔جنہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں خصوصی کاروائیاں کرکے 7ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران عرف پیرو ساکن عادووال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1360گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائی کرتے ہوئے 1180گرام چرس برآمد کرکے ملزم حیدر علی ساکن معین الدین پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش جہانگیر بیگ ساکن محلہ مسلم پورہ سے 350گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش محمد رمضان ساکن محلہ خالد آباد سے 220گرام چرس برآمد کی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں اور ان کی ٹیم نے شراب پی کر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم علی اکبر ساکن کلا چور کر پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ناجائز اسلحہ بردار سبحان نوید سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن او ران کی ٹیم نے 3مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ابرار،صداقت علی اور محمد جاوید شامل ہیں۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ترجمان گجرات پولیس