کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) لیہ پولیس کےچالیس سالہ اے ایس آئی آر پی او ڈیرہ غازی خاں کے بے رحم رویہ سے دلبرداشتہ ھو فائر مار کر خود کشی کر لی۔ اے ایس آئی عصمت ایمان تین بیٹویوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ بوڑھا والد تین سال سے بستر مرگ پر ھے تفصیل کے مطابق 137چک ٹی ڈی اے ضلع لیہ کا رہائشی بی اے ایل ایل بی کرنے کے بعد 2001میں پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ھوا اور بعد میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2011 اے ایس آئی پرموٹ ھوا ، ضلع لیہ کے مختلف تھانوں تعنیات رھا۔ گزشتہ تین ماہ پہلے ڈی پی او لیہ محترمہ ندا ریاض چھٹہ نے معمولی غلطی پر ڈسمس کر دیا ،اسی پریشانی میں سخت ایکسذنٹ کی وجہ سے دماغ کی چوٹ کی وجہ سے پریشان تھا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کےپا س ملازمت کی بحالی کی اپیل کی جو تین روز پہلے آر پی او ڈی جی خاں نے خارج کر دی اس وجہ تین روز سے سخت دلبرداشتہ ھو کر گھر میں پریشان نوکر بیٹھ گیا بالاآخر۔ پستول سے فائرنگ کر کہ اپنی زندگی کو ختم کر لیا اور بوڑھے والدین چاربچوں اور بیوہ کوروتا چھوڑ کر اس بے وفا دنیاسےکوچ کر گیا۔ تھانہ لیہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد نعش کو بوڑھے والدین کے حوالے کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق لیہ پولیس کے ملازمین۔ ان کے بچوں اور والدین کی دلجوئی کے لیے ان کے گھر پنچ گئے۔ سماجی اور مذہبی شخصیات نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے واقعہ کی انکوائری کرانے کی اپیل کی ھے اور اے ایس آئی عصمت ایمان۔ کے بچوں کے لیے مالی امداد جاری کرنے کی اپیل کی ھے۔