لالہ موسیٰ (محمد کامران )چیمبر آف کامرس گجرات کے سالانہ الیکشن کے حوالے سے شاہین فاونڈر گروپ کا اجلاس زیر صدرات حاجی ناصر ،چوہدری رضی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جسمیں تمام امیدوار ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس و دیگر ایگزیکٹو ممبران نےشرکت کی .اس موقع پر سابق صدر چوہدری وحید الدین ٹاندہ نے اب تک کی تمام الیکشن کمپین کے حوالے سے آگاہ کیا. اس موقع پر حاجی ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام دوست ملکر پوری دل جمی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے لالہ موسی سے حاجی شکیل احمد قریشی امیدوار ایگزیکٹو ممبر،اعجازحسین بٹ اور میاں احسان الٰہی کی خصوصی شرکت .انشاء اللہ کل بروز سوموار تمام قائدین شاہین فاونڈر گروپ لالہ موسیٰ میں تمام ووٹرز سے ملاقات کریں گے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کویقنی بنانے کے لئے شاہین گروپ گلی گلی کمپین کرے گی.