کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن!
تھانہ ککرالی پولیس نے خاتون منشیات فروش ریحانہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
تھانہ شاہین پولیس نے بھی منشیات فروش گرفتار کر لیا۔مجموعی طور پر 2کلو گرام کے قریب چرس برآمد!مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی عباس ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش ریحانہ زوجہ محمد یوسف سکنہ کوٹلہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ شاہین بلال نعیم نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سہیل احمد ولد بشیر احمد سکنہ جھیورانوالی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف تھانہ شاہین میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔