لنگڑیال چوک کوٹلہ میں دن دہاڑے دوکاندار کے قتل کی لزرہ خیز واردات، تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) لنگڑیال چوک کوٹلہ میں دوکاندار کے قتل کی لزرہ خیز واردات دن دہاڑے تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ایم ڈی سمرالہ موبائل ملک وقاص ولد ملک مقصود کو موٹرسائیکل سواروں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے جان کی بازی ہارکوٹلہ موبائل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرکے لنگڑیال چول بلاک کر دیا۔ ۔ صدر انجمن تاجران کوٹلہ حافظ صغیر احمد ۔ اور موبائل ایسوسی ایشن کوٹلہ کے عہداران ممبران سمیت ۔ ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی بھاری نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئیے ۔ ڈی ایس پی نے واردات کے مختلف پہلوں کا جائزہ بھی لیا ۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔ مظاہرین کو ڈی ایس پی کی یقین دہانی ۔ تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں