کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ برداروں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد واجد ساکن چک سکندر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1310گرام چرس جبکہ منشیات فروش ندیم عباس عرف ڈورا ساکن چک محمود سے 1330گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک اور ان کی ٹیم نے خاتون منشیات فروش عائشہ مقصود ساکن رحمت پورہ کو 1220گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔علاوہ ازیں مجرم اشتہاری کیٹیگری بی عاشق حسین ساکن کالوپورہ کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان عمیر حلیم ساکن کھوہار خورد سے پسٹل 30بور اور ارسلان منور سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ایس ایچ او تھانہ بولانی اور ان کی ٹیم نے شاہد اقبال ساکن نور پور سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ بردار علی حسن ساکن محلہ سردار پورہ کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
ترجمان گجرات پولیس