پاکستانی نژاد نوجوان سیاستدان چوہدری مبشر احمد کی نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) پاکستانی نژاد نوجوان سیاستدان چوہدری مبشر احمد کی نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات، سلو لندن سے کنزرویٹو پارٹی کے ایگزیکٹو ممبر اور پاکستانی کمیونٹی کی نوجوان فعال شخصیت چوہدری مبشر احمد نے گزشتہ روز مِس لز ٹرس سے خصوصی ملاقات کی ۔ انہیں برطانیہ کی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اوورسیز کمیونٹی کے حوالے سے مختلف معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے امیگریشن کے معاملات کو بہتر بنانا اور یوٹیلٹی بلز ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری مبشر احمد نے وزیراعظم لز ٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ پرانا مہتہ تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری مبشر احمد سماجی شخصیت چوہدری مشتاق احمد کے صاحبزادے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں