ڈنگہ پولیس کی اہم کامیابی بوڑھی خاتون کو شدید زخمی کرنے والے ملزم عمران کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) ڈِنگہ پولیس کی اہم کامیابی، بوڑھی خاتون کو شدید زخمی کرنیوالے ملزم عمران کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ۔ تھانہ ڈنگہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم مُحمد عمران ولد عبدالغفور ساکن حاجی پورہ سیالکوٹ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر دیرینہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ڈنگہ میں بوڑھی خاتون رقیہ بی بی زوجہ مُحمد اقبال کو تیز دھار آلے چھرے و ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور مبینہ طور پر اسکی کئی انگلیاں کاٹ ڈالیں۔ ڈنگہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز انتہائی محنت کے بعد ملزم محمد عمران کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ دریں اثناء رقیہ بی بی کے اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، آئی جی پنجاب سے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے و کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں