سعودی عرب کا 92واں قومی دن عالم اسلام کیلئے باعث رحمت ہے:چوہدری شکیل احمد برسہ پاکستان اورسعودی عرب کو اللہ تعالیٰ رہتی دنیا تک اسی طرح دوستی کے لازوال رشتے میں منسلک رکھے

کھاریاں(سلیم اختربٹ)
ٹریول ٹوڈے کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری شکیل احمد برسہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب 92واں قومی دن جس طرح سعودی عوام کیلئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے اسی طرح پاکستان کے مسلمان بھی اس موقع پرقلبی مسرت محسوس کرتے ہیں اس لیے کہ سعودی عرب پاکستان کا وہ بے لوث اورہمدرد ملک ہے جس نے ہرمشکل وقت میں اپنے وسائل کے بیش بہا خزانوں کے ساتھ پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے ،ہر سال لاکھوں پاکستانی عمرہ و حج کی سعادت کے موقع پرسعودی عوام اور بالخصوص خادم الحرمین شریفین کی میزبانی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے حج بیت اللہ اور دیگر فرائض کوانجام دیتے ہیں،سعودی عر ب کی حکومت اور عوام سمیت سعودی سفارتخانے، قونصلیٹ کا عالم اسلام کے دکھ درد، مصائب اورقدرتی آفات میں تعاون، مدد، نصرت اوران کی فطرت میں شامل ہے۔سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں برسہ ٹریول ٹوڈے کھاریاں کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری شکیل احمد برسہ سنیئررہنماپاکستان مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں دونوں ملکوں کے سربراہ اور عوام ہمیشہ سے ایک دوسرے سے دوجسم ایک جان کی طرح باہم منسلک ہیں پاکستان اور سعودی عرب لازوال دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی قائدانہ صلاحیتوں نے سعودی عرب کوحقیقی اسلام رنگ روپ دے دیاہے ،کسی بھی مسلم ملک کی مصیبت اورآفت کے موقع پرمملکت سعودی عرب کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آتاہے سعودی حکومت نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایک مشفق سرپرست اور بڑے بھائی کاکردار انجام دیا ہے۔ برسہ ٹریول ٹوڈے کھاریاں کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری شکیل احمد برسہ رہنما مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں نے کہا کہ میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دُعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت مملکت سعودی عرب کواسی طرح ترقیاں اور کامیابیاں عطا کرتا رہے اور ان کے عوام کی دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیاں نصیب ہوں،سعودی عرب عموماً اور خادم الحرمین شریفین جس طرح امت مسلمہ کی خدمت میں مصروف ہیں عالم اسلام کیلئے قابل تقلید اور مشعل راہ ہے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں سے تعاون کرنے والی عوام اور محبت رکھنے والی حکومت کو اجر عظیم و استقامت عطافرمائے ،پاکستان اورسعودی عرب کو اللہ تعالیٰ رہتی دنیا تک اسی طرح دوستی کے لازوال رشتے میں منسلک رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں