سیشن کورٹ میں فائرنگ ناقص سکیورٹی انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چوہدری رفاقت علی ایڈووکیٹ سیشن کورٹ کھاریاں میں سی سی ٹی وی کیمرے ،و داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے

کھاریاں(سلیم اختر بٹ)چوہدری رفاقت علی جوڑا ایڈووکیٹ امیدوار سیکرٹری بارایسوسی ایشن کھاریاں نےسیشن کورٹ کھاریاں کےاحاطہ میں فائرنگ سےحوالاتی قتل ہونےاوردوافرادکے زخمی ہونےکےواقع کی شدیدمذمت کرتےہوئے پاکستان میں عدالت میں پیشی کےموقع پراحاطہ عدالت میں فائرنگ کے نتیجےمیں قتل کایہ پہلا واقعہ نہیں اس سےقبل بھی ایسےواقعات ہوچکے ہیں جوناقص سکیورٹی انتظامات کامنہ بولتا ثبوت ہیں،آئی جی پنجاب اورڈی پی او گجرات سیشن کورٹ کھاریاں میں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانےکیلئے فوری اورعملی اقدامات کریں،سیشن کورٹ کھاریاں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں،و داخلی و خارجی راستوں پرواک تھروگیٹ نصب کیے جائیں،میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی جائے اور اضافی نفری تعینات کی جائے ۔گزشتہ روز میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری رفاقت علی جوڑاایڈووکیٹ آف جوڑا کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے پولیس ملازمین کو وی آئی پی سکیورٹی کے گرداب سے نکال کر ان کو عوام کی سکیورٹی کےلئے تعینات کیا جائے ،فریقین مقدمہ کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے مقدمے کی پیروی کےلئے اپنے ساتھ درجن بھر لوگ لانے سے گریز کریں، اس سلسلے میں فریقین کو ان کے مقدمے کی تاریخ والی چٹ جاری کی جائے اور چٹ دیکھ کر عدالت کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں