کھاریاں( سلیم اختر بٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اورسابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کے درینہ ساتھی پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدواراورچوہدری اخلاق احمدرنیاں کےبڑےبھائی چوہدری اعجازاحمد رنیاں یورپی ممالک کے تفریحی اور مطالعاتی دورے سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ چوہدری اعجازاحمد رنیاں نے اپنے دورے کے دوران سپین اور اٹلی میں مقیم اوور سیز پاکستانیز کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی ،سماجی ، مذہبی ، کاروباری شخصیات سمیت پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی ، پاک کشمیر فاﺅنڈیشن اٹلی اور سپین کے شہر لگر ونیو میں منعقد ہونے والے یورپ کے بہترین شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدوار چوہدری اعجازاحمد رنیاں جب سپین کے شہر لگر ونیوپہنچے تو شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری اکرام قاضی، چوہدری لیاقت علی بابکا ، چوہدری اصغر قاضی چیچیاں ،چوہدری اسلم بجاڑ والا ،چوہدری رضوان ظفر علی ،چوہدری قیصر ساراگوسا ، چوہدری جاوید انجم، چوہدری عارف گھرکو لوگر ونیو، چوہدری ماجد محمود ،چوہدری اصغر لوگر ونیواورچوہدری سفیان کوٹلہ ،چوہدری خالد شہباز چوہان نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اٹلی کے شہر بولونیا پہنچنے پر چوہدری اعجازاحمد رنیاں کو خصوصی پروٹو کول دیا گیا،ان کے اعزاز میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی سیاسی ،سماجی ، مذہبی ، کاروباری شخصیات نے پھر پور شرکت کی۔چوہدری اعجازاحمدرنیاں نے اٹلی کے شہر بولونیا کے نواحی علاقہ میں واقع نواب چنڈالہ کی رہائش گاہ گورسی ہاﺅس کا خصوصی دورہ بھی کیا ، گورسی ہاﺅس پہنچنے پر اٹلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نواب خان چنڈالہ ، چوہدری رخسار برنالی،چوہدری اظہر حسین آف ماچھیوال نے چوہدری اعجازاحمد رنیاں کا دل کی گہرائیوں سے بڑاہی شاندار استقبال کیا۔اور ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدوار چوہدری اعجازاحمد رنیاں کے اعزاز میں اٹلی میں مقیم بزنس مین چوہدری اسجد علی چنڈالہ کے بھائی چوہدری طاہر چنڈالہ نے اعجاز رنیاں کو اٹلی آنے پر خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیااس موقع پراٹلی میں مقیم چوہدری وقاص افضل چنڈالہ نے خصوصی عشائیہ دیا۔اس تقریب میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے اعزازی مشیر برائے اٹلی کشمیری شہزاد نے بھی شرکت کی۔اٹلی کے شہر بولونیا میں پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے چیف آرگنائزر چوہدری امجد مہدی ماجرہ اور پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے ممبر ایگزیکٹو کونسل رانا افضل عباس نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری نوازش علی ڈوگہ مچھیانہ نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا پرتپاک استقبال کیااور ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی اور دیسی کھانے کا اہتمام کیا۔پاک کشمیر فاﺅنڈیشن اٹلی کے رہنما میر ضیغم عباس مچھیانہ نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے سپین اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کر کے انہیں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی تلقین کی اورانہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدوار چوہدری اعجاز رنیاں وطن واپس آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت سارے وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے پاک سر زمین معدنی دولت کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا خزانہ اوورسیز پاکستانی ہیں جو دیار غیر میں دن رات سخت محنت اور جدوجہد کرکے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیںتارکین وطن ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ چوہدری اعجازاحمد رنیاں کا کہنا تھا کہاوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار کرتے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، محب وطن اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل سے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی بھرپور مدد کی اور پاکستان کے ساتھ سچی محبت کے رشتوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز سمجھا اور دیانت داری سے اپنا بھر پور حق ادا کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں مخلص ہیں تارکین وطن ان کی ہرمشکل اورتکلیف کا ازالہ کیا جائے گا۔ چوہدری اعجاز رنیاںکا کہنا تھا کہ مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے،پاکستانی حکام کو بیرون ملک کام کرنے والے کارکنان اور مزدوروں کے انسانی اور قانونی حقوق کے بارے میں متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے بات کرکے اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کے مسائل حل کرانے چاہیں ۔