تھانہ صدر کھاریاں پولیس سیاستدانوں کے پیچھے اور امیروں کے پیچھے جب کہ ڈاکو عوام کے پیچھے پڑ گئے

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) تھانہ صدر کھاریاں کی پولیس سیاستدانوں اور امیروں کے پیچھے جبکہ ڈاکوعوام کے پیچھے پڑ گئے ، کروڑوں کی دلیرانہ ڈکیتی ، عوام میں شدید خوف و ہراس ، تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے دلو شریف میں گزشتہ رات فریاز رحمت کے گھر 4 جدید ترین اسلحہ کے لیس ڈاکوﺅں نے تمام گھر والوں کو یرغمال بنا کر بڑے آرام و سکون سے پورے گھر کا بہترین صفایا کیا ۔ ڈاکوﺅں نے تقریباً1.5 کروڑ روپے مالیتی سونا،ساڑھے 11لاکھ روپے نقدی ، ایک قیمتی گھڑی سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر بھاگ گئے ۔ تھانہ صدر کھاریاں کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں سے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ پولیس اس کو کنٹرول کرنے کی بجائے سیاستدانوں اور امیر وں کو پیچھے پروٹوکول دینے پر لگی ہوئی ہے ۔ جبکہ ڈاکوﺅں نے عوام کو آگے لگایا ہوا ہے ۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ اور عوام نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ کھاریاں کی عوام پر بھی رحم کھائیں اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سخت ایکشن لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں