ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران 2ڈکیتوں سمیت7ملزمان گرفتار،1عدد رائفل 222بور،1عدد رائفل 244بور،4عدد پسٹل 30بور برآمد،مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ گلیانہ پولیس نے اسلحہ بردار شہزاد علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور،تھانہ دولت نگرپولیس نے عنصر سکنہ ڈوگہ کے قبضہ سے رائفل 222بور،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ملزم علی قاسم عرف کاشی سکنہ قاضیاں کرم شاہ سے رائفل 244بور،تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ملزم عبدالحفیظ سکنہ کوٹلہ قاسم خاں،ہابیل قاسم سکنہ باغ سیداں کے قبضہ سے پسٹل 30بور،تھانہ ٹانڈہ پولیس نے اسلحہ بردار اسد شاہ سکنہ نوشہرہ میانہ کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ روند جبکہ تھانہ منگووال پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان نعمان ولد اسلم سکنہ پھالیہ 2۔فخر ولد یوسف سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد کئے۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں