کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کاڈکیت گینگز کے خلاف آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ککرالی اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک تین رکنی سمیع اللہ گینگ کے تین مرکزی کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان تھانہ ککرالی کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ جنہیں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ملزمان میں محمد بلال ولد شوکت علی ساکن گوجرانوالہ 2۔ امین اللہ عرف سمیع اللہ ساکن افغانستان حال مقیم ضلع گوجرانوالہ 3۔ محاصل خان ولد سید محمد ساکن راولپنڈی شامل ہیں جن سے دوران تفتیش 4تولہ طلائی زیورات اور3لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور ان کی ٹیم نے گڑھی احمد آباد کے رہائشی افضال محمود کا چوری شدہ کیری ڈبہ برآمد کرکے اس حوالے کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سیف عباس ولد محمد زراعت ساکن رسول پور لوکڑی منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کرکے 3موٹر سائیکل اور 30ہزار روپے برآمد کرلئے۔ جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس