کھاریاں۔ ککرالی پولیس نے تین رکنی افغانی ڈکیت گنگ گرفتار کرلیاہے گرفتار ہونے والے تین رکنی گینگ جن کا تعلق افغانستان سے ہےجن کے نام امین عرف سمیع اللہ محاصل خاں اور محمد بلال شامل ہیں۔ جوکہ متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ ملزمان کےقبضہ سے تین لاکھ نقدی اور 4تولے طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔