کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) استقبال ربیع الاﺅل کے سلسلے میں 11واں سالانہ ” نعتیہ مشاعرہ “ کھاریاں میں ہوا ۔ شعراءو اہل علاقہ کی بھر پور شرکت ۔ اسلامک نیشنل سنٹر عید گاہ کھاریاں میں منعقد ہ مشاعرے میں مختلف اضلاع سے شعراءو معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔ صدارت معروف شاعر سید انصر حسین ( سرائے عالمگیر ) نے کی ۔ ڈاکٹر مظہر الحق ( گکھڑ) مہان خاص اور حسنین محسن ( منڈی بہاﺅالدین ) مہمان اعزاز تھے ۔ تقریب زیر نگرانی بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ ، مشتاق احمد خلیل ( بزرگ شاعر ) منعقدہوئی ۔ معروف شعراءسید انصر حسین ، ڈاکٹر مظہر الحق ، پروفیسر حسنین محسن ، ڈاکٹر افتخار الحق ارقم ، طارق امام کوکب ، محسن شہزاد ، آفتاب احمد ، عتیق الرحمن صفی ، منصورفائز ، ڈاکٹر یونس فہیم ، راشد منصور ، نیئر صدیقی ، مشتاق خلیل ، کلیم ضیاء، علی نقشبندی ، مجاہد حسین ، جاوید شاہد ، شاہ روم ولی ، آب ہاشمی نے اپنا خوبصورت نعتیہ کلام سنا کر شرکاءکے دلوں کو منور کر دیا ۔ اختر وزیر ( FM97ہمارا کھاریاں ) نے خوبصورت انتظامات کئے تھے ۔ بشارت احمد چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔