کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق گجرات ریجن کے پہلے تعینات ہونے والے آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید غضنفر علی شاہ نے افسران کے ہمراہ پولیس لائنز پہنچنے پر آر پی او گجرات کا استقبال کیا۔ جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں آر پی او گجرات نے آر پی او آفس گجرات کا دورہ کیا۔ آر پی او گجرات ڈاکٹرمحمد اختر عباس نے اس موقع پر کہا کہ ریجن بھر میں امن وامان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ترجمان گجرات پولیس