مرکزی میلادکمیٹی عیدگاہ کھاریاں اور سنی علماء کونسل کھاریاں کے وقت کی ڈی ایس پی کھاریاں سے میٹنگ ۔

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) مرکزی میلاد کمیٹی عیدگاہ کھاریاں اور سُنی عُلماء کونسل کھاریاں کے وفد کی DSP کھاریاں
میاں مُحمد ریاض سے ملاقات ۔ ماہ ربیع الاوّل جشنِ عِید مِیلادُ النبی صَلی اللُہ عَلیہِ وَسَلّم
کے پروگراموں اور مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد میں صدر مرکزی میلاد کمیٹی عیدگاہ کھاریاں بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ، صدر سُنی عُلماء کونسل کھاریاں قاری اختر علی جلالی، حافظ مُحمد اصغر توحیدی، حافظ مُحمد اشفاق گجر، چوہدری رشید احمد، اِنعام مِرزا، مُحمد زمان احسن، چوہدری مُحمد انور چوہان، قاری سجیل علی چشتی ودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کھاریاں میاں مُحمد ریاض نے ماہِ ربیع الاوّل کے تمام پروگراموں میں مکمل پولیس سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی اور کھاریاں میں امن و امان اور بھائی چارے کی بہترین فضاء کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں