تعلیم کا فروغ اسکولوں کی بہتری میری ترجیحات میں شامل ہے اورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے مل کر کام کریں گے

کھاریاں (سلیم اختر بٹ )تعلیم کا فروغ اور سکولوں کی بہتری میری ترجیحات میں شامل ہے،اوور سیز پاکستانیوں کے تعاون سے تعلیموں اداروں کی تعمیر ترقی کیلئے مل کر کام کریں گئے،سپیشل ایجو کیشن میں تعلیم حاصل کرنیوالے سپیشل بچوں کی ویلفیئر کیلئے جلد مثبت تبدیلیاں لاؤ ں گا،کمشنر احمد کمال مان
گزشتہ روز اوور سیز پاکستانیوں کے نمائندہ چوہدری راسب خاں چیئرمین سلطان ٹرسٹ مانچسٹر نے گجرات ڈویثرن کے تعینات ہونے والے پہلے کمشنر احمد کمال مان کو عہدہ سنبھالنے پر یوکے کے اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد دی اور کہا،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہے،جنہوں نے دیار غیر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے درینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے گجرات کوڈویثرن کا درجہ دلوایا،مقامی حکومت تعلیم اور صحت کیلئے پبلک پارٹنر شپ فلاحی پراجیکٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کوبھی شامل کریں، تاکہ اوور سیز پاکستانیوں اور پاکستانی حکومت کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط رہے،اس موقع پر کمشنر گجرات احمد کمال مان نے کہا،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویثرن کے مطابق تعلیم کا فروغ اور بہتر طبی سہو لتوں کی دستیابی میری ترجیحات میں شامل ہیں،وفد میں چوہدری محمد افضال مانچسٹر یوکے،سلطان ٹرسٹ کے پاکستان میں کواڈینیٹر لیاقت علی قادری موجود تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں