پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 7 روز میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 7 روز میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی رہنمائوں کو حتمی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کر دیں ‘ ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں 7 روز میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ سات روز کے اندر اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی، عمران خان نے اس حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شرکا ء نے عمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، شرکا ء نے اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم نواز کی ایون فیلڈ کیس میں بریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ معاملہ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پر اجلاس کے شرکا ء نے یک زبان ہو کر ناںکہہ دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اب سڑکوں پر نکلے گی، فیصلہ عوام کریں گے اور پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں