پیرس ( حمید چوہدری سے) پیرس کے نواحی علاقے سارسل کے خوبصورت ترین اسپیس وینس میرج ہال میں 5 اکتوبر کو شام 7 بجے شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا ،شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام ایک بڑا ایونٹ ہوگا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات سمیت خواتین و حضرات بھرپور شرکت کریں گے۔
شوکت خانم ٹرسٹ فنڈ ریزنگ پروگرام کے روح رواں معروف پاکستانی بزنس مین مشتاق خان جدون نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے پاکستان سے شوکت خانم ادارے کی سینئر شخصیات اور پاکستان کے معروف گلوکار ملکو بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے۔ گلوکار ملکو پروگرام میں اپنے خوبصورت گانوں سے چار چاند لگائیں گے،مشتاق جدون نے کہا کہ پروگرام کی انٹری ٹکٹ پندرہ یورو ہوگی ، اور ہال میں داخل ہونے والا ہر فرد خواہ وہ آرگنائزر ہی کیوں نہ ہو ادائیگی کے ذریعہ داخل ہوگا۔ کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کی شخصیات ، بزنسمین ، مخیر حضرات اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے اور دل کھول کر عطیات دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کسی سیاسی پارٹی یا کسی فرد واحد کا ہسپتال نہیں، یہ پوری پاکستانی کمیونٹی کا ہسپتال ہے۔ اگر اللہ نہ کرے کہ کسی کو کوئی بیماری ہو تو وہ بلاتفریق اس ہسپتال کی خدمات لے سکتا ہے۔ ٹکٹس کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
