کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی افسران کے ساتھ کرائم اور امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات سید غضنفر علی شاہ نے پولیس افسران کے ساتھ کرائم اور امن وامان کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن مزمل حسین سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کی مجرمان اشتہاری، سنگین مقدمات کی تفتیش،اسلحہ و منشیات کے خلاف ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا و ناجائز اسلحہ کے خلاف بلا امتیاز آپریشن تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر واقع تھانہ جات کے ایس ایچ اوز روڈ رابری کو کنٹرول کرنے کے لئے گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں منعقد کیے جانے والے مذہبی اجتماعات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ طلباء گروپ بندی اور تعلیمی اداروں میں اسلحہ و منشیات کے خاتمے کے لئے پرنسپل صاحبان کے ساتھ میٹنگز کی جائیں۔ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے۔ ناقص کارکردگی پہ پانچ ایس ایچ اوز کو تبدیل لائن کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس