گجرات ڈویژن بناؤ تحریک کے وفد نے پہلے آر پی او ڈاکٹر اختر عباس سیال سے ملاقات کی وقد نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) گجرات ڈویثرن بناؤ تحریک کے وفد کی گجرات ڈویثرن کے پہلے آر پی او ڈاکٹر اختر عباس سیال سے ملاقات،وفد نے گجرات کو ڈویثرن کا درجہ ملنے پر آر پی او کو مبارکباد دی اور کہا،گجرات ڈویثرن کی کامیابی کیلئے ڈی آئی جی ڈاکٹر اختر عباس سیال کا تعینات ہونے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گئے، اور گجرات ڈویثرن پنجاب کا پولیس کے حوالے سے ایک رول ماڈل ڈویثرن بنے گا،وفد میں گجرات ڈویثرن بناؤ تحریک کے وائس چیئرمین چوہدری اظہر فاروق مچھیانہ ایڈووکیٹ فاؤنڈر سیکرٹری لیاقت علی قادری اور سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد آصف دھوریہ،سید اویس خالد شاہ ایڈووکیٹ شامل تھے،جبکہ چیئرمین چوہدری مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ،بیماری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے،وفد نے آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس سیال کو ڈویثرن کا پہلا آر پی او تعینات ہونے مبارکباد دی اور اُن کی کامیابی کیلئے دعا کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں