مریم نوازنجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے بدھ کے روز براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔ایئرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی تھیں۔

لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کے روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں