لالہ موسیٰ (محمد کامران سے )محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے استنبول ترکی میں کانسلیٹ جنرل آف پاکستان میں نعمان اسلم کونسل جنرل سے خصوصی میٹنگ کی۔ نائب صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ جو دونوں ملکوں کے درمیان کیا گیا ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دیا جائے اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے دونوں ملکوں کے روابط مزید مظبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گجرات سے باقائدہ تجارتی وفود ترکی آئیں یہاں گجرات کی پراڈکٹس کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔نعمان اسلم کونسل جنرل نے محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر کو کانسلیٹ جنرل میں ویلکم کیا اور کہا کہ آپ گجرات سے تجارتی وفد لے کر یہاں آئیں ہم اس سلسہ میں آپ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے۔