پیرس کے معروف صحافی مہر راحیل رؤف کی سالگرہ لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو پیرس منائی گئی

فرانس (حمید چوہدری سے)معروف صحافی ،ڈیلی پکار انٹرنیشنل کے ایڈیٹر مہر راحیل راؤف کے لئے لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو کے ڈائریکٹر چوہدری عدیل گوندل کی جانب سے بہت زبردست سرپرائز ،10 اکتوبر کو مہر راحیل راؤف کی سالگرہ کا دن تھا، مہر راحیل راؤف لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں عید میلادالنبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں شرکت کرنے آئے تھے، جب محفل میلاد کے بعد جشن میلاد النبی کا کیک کاٹ لیا گیا تو چوہدری عدیل گوندل ایک اور کیک لے کر آئے ، وہاں پر انہوں نے یہ اعلان کرکے مہر راحیل راؤف سمیت سب کو حیران کر دیا کہ اب مہر راحیل راؤف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا،


تمام دوستوں نے مہر راحیل راؤف کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا – ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈائریکٹر علامہ حسن میر قادری نے مہر راحیل راؤف کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں