پنجاب پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا اسلحہ کے خلاف آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ بلاور صابر ساکن بجاڑوالہ سے پسٹل 30بور۔2۔ محمد ذوالقرنین سے رائفل 244بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 1۔ عنصر سلطان ساکن کراڑیوالہ سے رائفل 12بور 2۔ نذیر احمد ساکن کراڑیوالہ سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں