کھاریاں ( سلیم بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار شہباز حسین ولد اعجاز حسین سکنہ کھوکھرا کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف معہ 200روند برآمدکر لی۔
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف ولد اکبر دین سکنہ آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے رائفل 223بور برآمد کر لی۔
تھانہ ٹانڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی عبداللہ ولد ریاض سکنہ بھلیسر کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
ترجمان گجرات پولیس