لاڑکانہ شہر کی مصروف ترین مارکیٹوں میں ایک ہی روز میں دو بڑی ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر 55 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے حیدری اور مارکیٹ تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں سامنے آئیں جن میں حیدری تھانہ کی حدود میں ڈوکری شہر کے رہائشی تاجر سے اناج منڈی کے علاقے میں کار روک کر تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں شہر کے مارکیٹ تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نجی موبائل کمپنی کے فرنچائیز ملازم ارباب مگسی سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو ہوگئے، ایک ہی روز میں سر عام ڈکیتی کی دو وارداتوں کے باعث تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ لٹنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے رقم واپس دلوائے تاہم ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔