ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آوٴٹ میں نمایاں اضافہ

این جی او پٹن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پٹن)نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہائی غیر یقینی صورتحال اور ضمنی انتخابات متعدد مرتبہ ملتوی کیے جانے کے باوجود پولنگ کے دوران تمام حلقوں میں معمول سے زیادہ ووٹرز ٹرن آوٴٹ دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اس کی جیت یہ پیغام ہے کہ لوگ سازش کے ذریعے کسی بھی حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔

پٹن ایگزٹ پولز میں شریک تقریبا 52 فیصد ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا باوجود اس کے کہ وہ جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی نہیں جائیں گے، سروے میں شریک ایک تہائی سے زیادہ (32 فیصد)ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔سرورے میں دعویٰ کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ووٹ بینک میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد سے کچھ اضافہ ہوا ہے جب کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا ووٹ بینک اپنی سطح پر برقرار ہے،یہ ایگزٹ پول پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام 11 حلقوں کے 214 پولنگ اسٹیشنز پر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں