گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری!

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری!
تھانہ ڈنگہ پولیس نے اشتہاری مجرم سمیت 4ملزمان گرفتار،1290گرام چرس، شراب و اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر سرفراز رانجھانے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں سجاول اصغر سکنہ محلہ چوہانہ کے قبضہ سے 1290گرام چرس،ابرار اصغر سکنہ سیکریالی سے شراب، شاہزیب سکنہ چکوڑی بھلیوال سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قیصر نذیر سکنہ گڈو سلطان کو بھی گرفتار کر لیا گیاملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں