جہلم میں اہل محلہ نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس فوری موقع واردات پر پہنچ گئی

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) جہلم محلہ بابا مہندی شاہ گلی مرزا مشتاق بیگ میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش اہل محلہ نے نا کام بنا دی دو ڈکیتوں نے بنک سے واپس آتی خواتین کو گلی میں رو کر گن پوئنٹ پر پرس چھیننے کی کوشش کی شور مچانے پر اہل محلہ ڈکیتوں سے گتھم گتھا ہوگئے نامعلوم ڈکیت نے اہل محلہ پر فائرنگ شروع کردی پسٹل میں خول پھنسنے پر اہل محلہ نے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا بھاگنے میں کامیاب ڈکیت سے دو عدد موبائل دو پسٹل تین میگزین برآمد جہلم پولیس فوری موقع واردات پر پہنچ گئی۔پکڑے جانے والے ڈکیت کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اطلاعات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں