کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کا روائیاں جاری!
تھانہ ڈنگہ اور سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 3کلاشنکوف،2پسٹل اور درجنوں روند برآمد کر لئے مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر سرفراز رانجھانے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد ناصر سکنہ میانہ گوندل کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 150روند،محمد اکرم ولد فیروز خاں سکنہ کھوکھرا سے کلاشنکوف معہ 171روند اور یاسر سکنہ موجیانوالی کے قبضہ پسٹل 30بور،تیمور اسلم سکنہ ملکوال کے قبضہ سے 30بور پسٹل برآمد ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SIعدیل بوسال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار علی اکمل سکنہ نندووال کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس