ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن،

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن،
05ملزمان گرفتار،1پسٹل 30بوراور 3کلو گرام کے قریب چرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان 1۔اکبر عمران عرف کالا ولد صفدر حسین سکنہ لالہ موسیٰ 2۔محمد آصف ولد محمد رزاق سکنہ نارووال کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ ککرالی پولیس نے منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کیا دوران آپریشن ملزمان1۔ امجد زاہد ولد راجہ محمدافضل سکنہ بھمبر2۔ محمد سلیمان ولد اللہ دتہ سکنہ پُرانا کوٹلہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تیسری کاروائی میں تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں منشیات فروش محمد آصف ولد محمد بشیر سکنہ گلیانہ کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں