کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری!
5 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ،شراب اور چرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔تقی شاہ ولد الیاس شاہ ساکن قاضیاں کرم شاہ2۔سکندر ولد عاشق علی ساکن قاضیاں کرم شاہ3۔عثمان ولد افضل ساکن دھامہ4۔ فیضان ولد عبدالجبار ساکن گنجہ پھاٹک 5۔جنید ولد خالد ساکن کریم پورہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے رائفل12بور، 3عدد پسٹل، شراب اور چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس