پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈآ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی ،سازش کے پلیئرپاکستان کےاندرموجودہیں،ارشد شریف کو پاکستان میں خطرہ نہیں تھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا پریس میں کہنا ہے کہ ارشد شریف نہ ملک چھوڑنے کے لیے تیار تھا نہ جانا چاہتا تھا، وہ ملک چھوڑنے والاآدمی نہیں تھا، ارشد شریف کو ٹارگٹڈ کرکے قتل کیا گیا ہے ، ارشد شریف کو 20، 22گولیاں نہیں 2 گولیاں لگیں، ایک گولی ارشدشریف کے سینے اوردوسری سرپرلگی جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے ۔اس سازش میں ملوث افراد بھی مارے جاسکتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے تمام شواہد مٹادیئے گئے ہیں، میرے پاس قتل کی ساری تفصیل موجود ہے کسی سے ڈرتا نہیں ایک ایک راز بتاؤں گا ۔واضح کرتاہوں ارشدشریف کوقتل کروانے میں اسٹیبلشمنٹ کاکوئی کردارنہیں، جوطاقتورشخصیات اس سازش کاحصہ ہیں وہ مجھ سے دورنہیں آئندہ دنوں سب کچھ بتادوں گا جس میں 98فیصدسچ ثابت ہوگا، بہت سے لوگ میرے نام لینے سے مارے جائیں گے، میں وہ سارے نام سالوں،مہینوں میں نہیں دنوں میں بتاؤں گا ۔
لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیصل ووڈا کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی آڑ میں کھیل کھیلا جارہا ہے، مجھے لانگ مارچ خونی نظر آ رہا ہے ،لانگ مارچ میں بے گناہ لوگوں کاخون کیاجائےگا ۔