کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی قومی ٹیم نے آسٹریلین فٹ بال لیگ (AFL) میں ایشین کپ2022 کا ٹائٹل جیت کر اپنے نام کر لیا ہےجو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہےقومی ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشیافٹبال کپ میں شرکت اور تھائی لینڈ کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کا نا م روشن اور راولپنڈی کے رہائشی اس ٹیم کے کپتان انعام الحق کاتعلق پنجاب پولیس راولپنڈی سے ہے جو کہ پولیس لائن راولپنڈی میں بطور کانسٹیبل فرائض منصبی سرانجام دے رہا ہےجس نے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ محکمہ پنجاب پولیس کانام بھی فخر سے بلند کر دیا اس سے قبل دو بار بھارت کو بھی مات دےچکا ہے ،براعظم ایشیا کا پہلا آسٹریلین فٹ بال لیگ کا او لیو ٹو کوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور تھائی لینڈ میں منقعد ہونے والے اس آسٹریلین فٹ بال لیگ (AFL) ایشین کپ2022 میں شرکت کرنے لیے آسٹریلین کوچ مائیکل سمیت 27کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم 19 اکتوبر2022 کو تھائی لینڈ روانہ ہوئی تھی جہاں اس نے اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف کھیلاجس میں قومی ٹیم نے 13گول کے مقابلے میں31 گول کر کے کامیابی حاصل کی دوسرا میچ میزبان ملک تھائی لینڈ کے ساتھ ہوا جس میں میزبان ٹیم صرف 12 گول کر سکی جب کے پاکستان نے13 گول کیے اسی طرح تیسرےمیچ بھی میں ویت نام ٹیم مد مقابل آئی جو 13 گول کر سکی پاکستانی کھلاڑیوںنے 20 گول کر کےمیچ جیت لیا اور سیمی فائنل میں کمبوڈیہ کی ٹیم کا سامنا ہو ا جس میں میں مد مقابل ٹیم 12 گول کر سکی جبکہ پاکستان ایک گول کی برتری سےفائنل میں پہنچ گیا تھائی لینڈ کی سرزمین پر پاکستانی سرماوں نے انڈونیشیا(LAOS) کی ٹیم کو 23 گول سے شکست دی انڈونیشیا کی ٹیم 22 گول کر سکی اور گرین شرٹ نے 45 گول کر کے ایشیاکپ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیاآسٹریلیا امریکہ اور پورپین ممالک میںکھیلے جانے والا یہ کھیل اب پاکستان میں بھی مقبولیت اختیار کرتا جارہا ہےپاکستان میں اس کا آغاز 2014 میں ہو اتھا تب سے اس قومی ٹیم کے کپتان انعام الحق اس کھیل سےمنسلک ہیں اس سے قبل آسٹریلیا میں منقعد ہونے والے ورلڈ کپ 2017 میں بھار ت کو دو بار شکست دی تھی اور اب 2024 میں آسٹریلیا میں منقعد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے کے لیے پر عزم ہیں