کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) پولیس افسران و ملازمان لانگ مارچ کے دوران الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں،ایمبولینسز،ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنائیں،ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی بریفنگ
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن،سرکل افسران،ایس ایچ اوز، ٹریفک سٹاف اور پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے پولیس افسران و ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ضلع گجرات بہت اہمیت کا حامل ہے۔لانگ مارچ کے دوران تمام پولیس افسران الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں ایمبولنس و دیگر ایمرجنسی سروسز اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں،مشکوک و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنی ڈیوٹی پر بروقت پہنچیں،فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع کے امن امان کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ترجمان گجرات پولیس
فون نمبر:۔053-9260049