سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں گرفتار

لاہور (نئی دنیا نیوز ) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق دوست مزاری کو لاہور کے نجی ہسپتال سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے کزن شباب مزاری نے سابق ڈپٹی سپیکر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوست مزاری نجی ہسپتال میں اپنے دادا اور سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔واضح رہے کہ دوست محمد مزاری پی ٹی آئی کے منحرک رکن اسمبلی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں 11 اکتوبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں