جرمن ڈاکٹر کی پانچ رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جو کہ فری ڈینٹل اور بہرے بچوں کی فری چیکنگ اور آلہ سماعت فراہم کرینگے،

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) جرمن ڈاکٹرز کی 5 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جو کہ فری ڈینٹل اور بہرے بچوں کی فری چیکنگ اور آلہ سماعت فراہم کرینگے، کھاریاں کے نواحی علاقے پنڈی ہاشم کے ” ہاشم ویلفئیر ہسپتال ” میں 2 میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے، جن میں چھوٹے بہرے بچوں کو مفت آلہ سماعت مہیا کیے جائنگے جبکہ دُوسرا کیمپ بچوں کے ڈینٹل علاج اور حفاظتی تدابیر کی آگاہی کیلئے لگایا جائےگا۔ 9 نومبر کو اخری کیمپ لگایا جائے گا۔ جرمن میڈیکل ٹیم7 سال سے مسلسل پاکستان آ رہی ہے ۔میزبانی کے فرائض چئیرمین ہاشم ویلفئیر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ادریس اعوان ( انگلینڈ) سرانجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں