کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) لندن دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسہ گیلگی نے زندگی میں پہلی بار فضائی سفر کرلیا۔ترکش ایئرلائن نے ان کے لیے خاص طور پر چھ سیٹوں کو ہٹا کر جگہ بنائی تھی۔رومیسہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے استنبول سے سان فرانسسکو کی 13گھنٹے طویل پرواز میں سفر کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیسہ کا قد 7فٹ ہے، ان کا غیرمعمولی قد ایک بیماری کی وجہ سے ہے۔ اس بیماری میں ہڈیاں غیرمعمولی طور پر بڑھتی رہتی ہیں، چلنے پھرنے، سانس لینے، کھانا کھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔رومیسہ کا تعلق ترکیہ سے ہے، وہ ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ ہیں اور امریکا میں چھ مہینے گزاریں گی۔