کھاریاں(سلیم اختر بٹ ) امیدوار براۓصدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں ملک محمدنواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ آف قطب گولڑہ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے وکلاء کی بے لوث خدمت میرا منشور ہے
اگر اللہ نے کامیابی دی اور وکلاء برادری نے اعتماد کا اظہار کیا تو بار کے تقدس اور وکلاء برادری کے وقار کو بلند کرتے ہوۓ بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعلقات استوار کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
امیدوار براۓصدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں ملک محمد نواز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی آٸین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی اور آٸندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔کامیاب ہو کر وکلاء کی کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق کام کروں گا، کچہری کی حدود میں سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے جاٸیں گے۔وکلاء کے لیے ہاوسنگ کالونی اور نۓ وکلاء کے لیے چیمبرز کا قیام ہمارے منشور میں شامل ہے۔وکلاء برادری کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کھاریاں بار میں ایک جدید ڈسپنسری بناٸیں گے۔وکلاء کو تربیتی ورکشاپس کے لیے بہترین ماحول مہیا کریں گے تاکہ ان کی پروفیشنل مہارت میں مزید نکھار آ سکے۔انشاءاللہ کامیاب ہوکر وکلاء کمیونٹی کو درپیش تمام مساٸل اور دشواریوں کا خاتمہ کریں گے اور وکلاء کی بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔