لالہ موسیٰ (محمد کامران )سے محفل نعت ارمان مدینے دے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں
19ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت 22نومبر 2022بروز منگل کو برنالی شریف میں منعقدکروانے ہونے والی محفل کے شاندار انعقاد کے سلسلہ میں شاکر چشتیہ میلاد فورس نے تیاریوں کو ختمی شکل دے دی ہیں .محفل نعت میں تلاوت کی سعادت فخر القرا قاری محمد رفیق نقشبندی ؛نقابت کے فرائض الحاج افتخار احمد رضوی ،آف شاہ کوٹ سر انجام دیں گے.ثنا خوان مصطفی میں الحاج احمد علی حاکم ساہیوال،الحاج سید زبیب مسعود شاہ واہ کینٹ، الحاج شہباز قمر فرید پاکپتن،الحاج عدنان رضا قادری سکھرشامل ہیں.خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قبلہ سید نجم علی شاہ آف وہاڑی فرمائیں گے.زیر صدارت پیر سید محبوب حسین شاہ آف شکر یلہ شریف،زیر سر پرستی پیرسید تبارک حسین شاہ منعقد ہو گی ۔خصوصی آمد دیوان احمد مسعود چشتی آستانہ عالیہ پاکپتن شریف اور حضرت پیر سید عنایت بادشاہ المعروف موتیاں والی سرکار تمبر پور شریف پشاور ہوں گے .محفل کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئیے پانچ عمرہ ٹکٹ اور ایک جہیز فنڈ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے.