ڈی پی او گجر ات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران 6ملزمان گرفتار! 3عددموٹر سائیکل،5عددقیمتی موبائل فون،10ہزار روپے نقدی اور3عددپسٹل 30بور بر آمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں و ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
تھانہ صدرلالہ موسی پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اور انتہائی محنت اور جانفشانی کے سا تھ راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی شانی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ علی شان سکنہ محلہ اعظم نگر 2۔محمد عمران سکنہ محلہ اعظم نگر 3۔ اورنگ زیب عرف اونی سکنہ محلہ پکی گلی لالہ موسی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 3عدد موٹر سائیکل، 5عدد موبائل فون 10ہزار روپے نقدی برآمد کیا گیا
تھانہ رحمانیہ پولیس نے اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ملزمان 1۔ سفیان علی سکنہ شہابدیوال گجرات 2۔ فرانسیس سکنہ کوٹ شاہ محمد وزیرآباد 3۔ عثمان علی سکنہ شہابدیوال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں