کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) گجرات پولیس کے جوانوں نے ایمانداری کی مثال قائم کرد ی دوران ڈیوٹی ملنے والی 1لاکھ روپے نقدی اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈی پی اوگجرات سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ میں تعینات کنسٹیبل ذیشان علی اور یارو عباس جن کو معمول کی گشت کہ دوران ڈھیر وگنہ پھاٹک کے قریب سے1لاکھ روپے نقدی ملی۔جس پر دونوں جوانوں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے رقم کے اصل مالک کو تلاش کر کے رقم اس کے حوالے کر دی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے دونوں جوانوں کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے جوانوں کو اپنے دفتر بلا کر ان کے ساتھ چائے پی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کے دونوں جوانوں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ایسے جوان ہمارے محکمہ کا فخر اور سرمایہ ہے۔