مصر (ڈیسک رپورٹ ) المی شہرت کے حامل نیشنل و انٹرنیشنل ایواڈز یافتہ گرافک ڈیزائنر، مصو ر، ریسرچ سکالر، فوٹو گرافر، آرٹ ڈائر یکٹر بلال جاوید اور انٹرنیشنل فوٹوگرافر عمران چوہدری کی پاکستان کے پر امن، روشن، تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی امیج کو دنیا بھر میں اجاگراور روشناس کرنے اور پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر سیاحوں کو متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور تیزی سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب درپیش خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس کے موقع پر ”سیو نیچر ۔ بی فور اٹ از ٹو لیٹ“ کے عنوان سے تصویری نمائش کا مصر کے شہر شرم الشیخ میں میں انعقاد کیا گیا ہے۔
آرٹ ڈائر یکٹر بلال جاوید اور عمران چوہدری کی تصاویر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر کرہ ارض پر انسانی زندگی کو در پیش خطرات سے آگاہ کرنے اور ان خطرات کے تدارک کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنی بنائی ہوئی تصاویر کے ذریعے دنیا بھر کی حکومتوں کے نمایندہ افراد کو بڑی مہارت اور خوبصورتی سے دعوت فکر و عمل دی ہے۔
یو این او کے زیر اہتمام اس ماحولیاتی کانفرنس میں شریک دنیا بھر کے سفارتی نمائندوں،سفارت کاروں اورنمایاں عالمی مقتدر شخصیات اور شرکا ء نے قدرتی مناظر اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر مشتمل تصاویر کو خصوصی دلچسپی سے دیکھا ۔ اور آرٹ ڈائریکڑ بلال جاوید او ر عمران چوہدری کی ذاتی کاوشوں اور محنت سے بنائی ہوئی تصویروں اورانکی فوٹو گرافی کے کام میں دلچسپی اور فنی مہارت کے علاوہ بے لوث کوششوں سے پاکستان کے مثبت امیج کو بین الااقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پروگرام اور مقاصد کے حصول کے لیے انکی فنی خدمات کو بھرپور سراہا ہے۔ یو این او کے کلائمیٹ چینج کے متعلق اس خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے علاوہ وزیر خارجہ اور وزیر برائے ماحولیات نے بھی شرکت کی
“Save Nature – Before It’s Too Late” ”فطرت کو بچاو اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے“ کے عنوان سے منعقد اس تصویری نمائش میں پاکستان کے طول و عرض میں موجو د فطرت کے حسن کی عکاس خوبصورت قدرتی مناظر پر مشتمل تصاویر کے علاوہ پاکستان کی حسین پہاڑی وادیوں میں تیزی سے پگھلتے ہوئے گلشیئرز کے مناظرسے لے کر، پانی کی کمی سے خشک ہوتی قدرتی جھیلوں اور، چولستان کے صحرا سے وادی سندھ، بلوچستان کے وسیع زرخیزمیدانوں کے علاوہ سیاحتی مقامات سے گوادرکے ساحلوں اور پھر درہ خنجراب سے لے کر کراچی کی بندرگاہوں کے مدو جزر کے مناظر تک پر مشتمل منفرد اورخوبصورت تصاویر دیکھنے والوں کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔
آرٹ ڈائریکڑ بلال جاوید اس سے پہلے بھی اپنی ذاتی کاوشوں اور وسائل اور ذاتی اخراجات سے بین لااقوامی سطح پر پاکستان کا خوبصورت، پرامن، روشن اور سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان کی تہذیبی اورثقافتی اقدار سے متعارف کرانے کے لیے اور پاکستان میں سیا حتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دنیا کے کئی ملکوں میں
“See Pakistan – Love Pakistan” کے عنوان سے اپنی بنائی ہوئی پاکستان سے متعلق خوبصورت اور اچھوتی تصویر وں کی نمائشیں منعقد کر چکے ہیں۔ مزید براں ماضی میں بھی یو این او کے زیر اہتمام ہونیوالی عالمی ماحولیاتی کانفر نسسز کے موقعہ پر فرانس، مراکش، پولینڈ، سپین، یو کے میں بھی “Save Nature – Before it’s too Late” کے عنوان سے دینا کو ماحولیاتی تبدلیوں، گلوبل وارمنگ، آلودہ پانی اور پانی کی کمی سے در پیش خطرات سے آگاہ کرنے اور انکے فوری تدارک کے لیے ان کی ذاتی کوششوں، وسائل اور ذاتی اخراجات سے بنائی ہوئی منفرد تصویر وں کی نمائشوں کا انعقاد ہو چکا ہے۔
اور سیز پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان کے علمی، ادبی اور فنی حلقوں چولستان علمی ادبی فورم بہاولپور اورانجمن ترقی پسند مصنفین کے ممبران، اولڈ راوینز اور پنجاب یونیورسٹی کے شبعہ فائن آرٹ UCADکے فارغ التحصیل گرافک ڈیزائنرز اور آرٹسٹوں کے حلقہ ارباب اور اساتذہ فن نے بین لااقوامی سطح پر ذاتی کوششوں اور وسائل سے پاکستان کا نام روشن کرنے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے پر آرٹ ڈائیر یکٹر بلال جاوید اور عمرا ن چوہدری کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے