منڈی بہاءالدین…سی آئی اے پولیس ڈی ایس پی عامر شاہین نے چھاپہ مار کر نواحی گاوں چاڑانوالہ کے رہائشی شبر عباس کو گرفتار کر لیا ہے شبر عباس نے اٹلی کے شہر میلان میں ایک سال قبل اپنی 18 سالہ بیٹی ثمن عباس کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر دھوکا سے گھر بلوا کر اسکی شناختی آئی ڈی اسے دینے کے بہانے قتل کر دیا تھا جس پر ثمن عباس کے بوائے فرینڈ کی جانب سے اٹلی کے شہر میلان میں مقدمہ درج کیا گیا، مقتولہ کا والد شبر عباس پاکستان بھاگ آیا جس پر انٹرپول کی جانب سے اسکی گرفتار کے وارنٹ جاری کئے گئے اور سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے فیڈرل ایجنسی اسلام آباد کے حوالے کر دیا جہاں سے اسےانٹرپول حکام کے حوالے کیا جائے گا، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کے مطابق سی آئی اے پولیس اسلام آباد کی جانب سے کاروائی کی گئی اور سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دوران معاونت کی تھی تاہم ملزم شبر عباس کی گرفتاری کہ تصدیق کر دی گئی ہے